ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے والے دو بھائی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں دل دہلا دہنے والا واقعہ 21 اکتوبر کو پیش آیا تھا,گاڑی میں سوار خاتون نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھائیوں کو کچل ڈالا تھا, حادثہ میں 20 سالہ نور الحسن اور 18 سالہ محمود الحسن زخمی ہوگئے.
کئی روز تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں بھائی جان کی بازی ہار گئے،شیخوپورہ کے رہائشی دونوں بھائی آرمی بھرتی کے لیے کاغذات جمع کرانے لاہور آئے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ لاہور خاتون ڈرائیور کی شناخت ایشا کے نام سے ہوئی،پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔