20 بوری گندم چوری کا مقدمہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور

01:55 PM, 24 Apr, 2024

ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ  نے ہالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں باپ بیٹے مخدوم فضل اور دیگر  کے خلاف 20 بوری گندم چوری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالت نے مخدوم فضل اور مخدوم محسن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ہالہ مٹیاری پولیس کو پی ٹی آئی رہنما مخدوم فضل اور محسن کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 50 ،50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے مخدوم فضل اور محسن کو 6 میں شامل تفتیش اور متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

مدعی مخدوم عمار غلام بنی نے کہا کہ میری زرعی زمین پر طویل عرصے سے زمین کی ملکیت کا دعویٰ کرتا رہا ہے،ہالہ کے علاقے میں میری حویلی پر ملزمان نے حملہ کردیا،زمین پر اسلحے کے زور پر قبضہ کرلیا، ہنگامہ آرائی کی،حویلی سے مخدوم فیصل اور مخدوم محسن نے 20 بوریاں گندم اٹھا کر لے گئے۔

بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ  نے ہالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں باپ بیٹے مخدوم فضل اور دیگر  کے خلاف 20 بوری گندم چوری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔ 

مزیدخبریں