واسا لاہور کی بڑی کامیابی، یورپین یونین اہم پروگرام کے لیے منتخب

واسا لاہور کی بڑی کامیابی، یورپین یونین اہم پروگرام کے لیے منتخب
لاہور (پبلک نیوز) واسا لاہور یورپین یونین کی 7.1 ملین یورو کے اشتراک پروگرام کے لیے منتخب، بڈا پسٹ واٹر ورکس، واسا لاہور اور مردان واٹر سپلائی کمپنی کی مشترکہ درخواست بین الاقوامی مسابقت کے بعد منظور، گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ الائنس کے ذریعہ واسا لاہور 3 سالا مالی معاونت کے پروجیکٹ میں شامل۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کے توسط سے واسا لاہور اور مردان واٹر کمپنی نے رواں سال درخواست جمع کروائی۔ یورپین یونین کے سخت تر انتخابی عمل کے بعد واسا لاہور کو منتخب کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے پانی کے اداروں سے صرف واسا لاہور اور مردان کو منتخب کیا گیا۔ پروجیکٹ کے ذریعے واسا لاہور کے عملے کو تکنیکی معاونت کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تربیت دی جائیں گی۔ پانی سے منسلک اداروں کو معاشی معاونت کے ساتھ ساتھ سروس ڈلیوری کی بہتری میں بھی مدد کی جائے گی۔ سید زاہد عزیز نے بتایا کہ واسا لاہور کو پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ پروگرام سے لاہور کے پانی کے ترسیلی نظام اور نکاسی کے سسٹم کو جدید بنانے میں مدد ملے گی۔ جنوبی ایشیا کے تمام شہروں سے واسا لاہور کا منتخب ہونا اعزاز ہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے مزید کہا کہ اس کامیابی میں واسا پی اینڈ ڈی ٹیم بالخصوص ڈائریکٹر ذیشان بلال کی کاوش قابل تحسین ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔