کولکتہ میں معروف اداکارہ پر حملہ،کارکاشیشہ بھی توڑدیاگیا

کولکتہ میں معروف اداکارہ پر حملہ،کارکاشیشہ بھی توڑدیاگیا
کیپشن: کولکتہ میں معروف اداکارہ پر حملہ،کارکاشیشہ بھی توڑدیاگیا

ویب ڈیسک: اداکارہ پائل مکھرجی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا،جس میں وہ اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی شکایت کر رہی ہیں۔ مغربی بنگال بی جے پی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے مغربی بنگال حکومت کے نظام پر سوال اٹھائے ۔

تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے آر جی کر میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف زبردست احتجاج کے درمیان  بنگالی اداکارہ پائل مکھرجی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی اور ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ جمعہ کی شام، جنوبی کولکتہ کے سدرن ایونیو میں ایک موٹر سائیکل سوار بدمعاش نے اداکارہ پر حملہ کردیا۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بدمعاش کی موٹرسائیکل دکھائی جس پر تمل ناڈو کا نمبر ہے۔ وہیں دوسری ویڈیو میں اپنی گاڑی کی حالت دکھائی گئی۔ اس ویڈیو میں وہ روتے روتے اپنی آپ بیتی بتاتی نظرآرہی ہیں ۔

پائل مکھرجی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے ساتھ پیش آئے ہولناک واقعے کی شکایت کر رہی ہیں۔ مغربی بنگال بی جے پی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کیا اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے مغربی بنگال حکومت کے نظام پر سوال اٹھائے ۔پائل مکھرجی ویڈیو میں کہتی ہیں کہ جب وہ سدرن ایونیو پر اپنی کار چلا رہی تھیں تبھی ایک موٹر سائیکل سوار نے ان سے اپنی کار کا دروازہ کھولنے کیلئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘جب میں نے چھیڑ چھاڑ کے ڈر سے انکار کردیا تو اس نے کار کی کھڑکی توڑ دی۔ ’’بعد میں پولیس نے آکر مجھے بچایا اور موٹر سائیکل سوار کو بھی گرفتار کرلیا‘‘۔

پائل مکھرجی نے کولکتہ میں خواتین کی حفاظت کی صورتحال پر بھی سوالات اٹھائے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب خواتین کی حفاظت کے معاملے پر ریاست اور ملک بھر میں احتجاج ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں گاڑی کی ٹوٹی ہوئی کھڑکی بھی دیکھی جا سکتی ہے۔

Watch Live Public News