الیکٹرک سکوٹر کے چارجر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے

الیکٹرک سکوٹر کے چارجر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: الیکٹرک سکوٹر کے چارجر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس نے بتایا کہ شمالی سربیا کے ایک شہر میں جمعہ کی علی الصبح ایک الیکٹرک اسکوٹر کے موبائل چارجنگ سسٹم میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں چار بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

وزیر داخلہ’آئی ویکا ڈاسیک‘ نے کہا کہ یہ واقعہ دارالحکومت بلغراد سے تقریباً 90 کلومیٹر شمال میں نووی ساد میں صبح تین بجے کے قریب پیش آیا۔

ایک ایمرجنسی ڈاکٹر نے سرکاری آر ٹی ایس چینل کو بتایا کہ جب طبی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تو تمام افراد پہلے ہی مر چکے تھے۔

ڈیک نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ وجہ الیکٹرک اسکوٹر چارجر ہو سکتی ہے۔

ڈیک نے کہا کہ بچوں کی عمریں دو سے سات سال کے درمیان تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس متاثرین کی شناخت کے لیے کام کر رہی ہے، لیکن لگتا ہے کہ وہ سبھی ایک خاندان کے افراد ہیں جو ایک پتے پر رجسٹرڈ ہیں۔

ڈیک نےمزید کہا کہ یہ واقعہ ایک خوفناک سانحہ ہے اور پورا سربیا اس المناک خاندان کی موت پر سوگوار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ انداز میں اپناکام کیا اور ہنگامی کال کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب نووی سڈ حکام نے کہا کہ خاندان کے لیے ایک دن سوگ منایا جائے گا۔ تاہم اس کی فوری طور پر کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔

سربیا کے میڈیا نے جائے وقوعہ سے تصاویر شائع کی ہیں جن میں اینٹوں کے ایک چھوٹے سے گھر میں جلی ہوئی اشیاء کو دکھایا گیا ہے، جس میں ایک بچے کی گاڑی اور ایک واشنگ مشین بھی شامل ہے۔

Watch Live Public News