وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل سارک کی ملاقات

وزیراعظم سے سیکرٹری جنرل سارک کی ملاقات
اسلام آباد ( پبلک نیوز) سارک کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان۔ وزیراعظم عمران خان سے سیکرٹری جنرل سارک کی ملاقات۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر سیالکوٹ واقعہ میں سری لنکن شہری کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریانتھا کی موت پر دکھ ہوا۔ اس طرح کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں تھا۔ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی، تعلیم، غربت کے خاتمے، توانائی کے انضمام اور صحت کے چیلنجز پر تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے سارک کے عمل کو مزید بہتر بنانے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔ سارک کے دائرہ کار کے تحت علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔ وزیراعظم کا پاکستان میں سارک سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کا عندیہ بھی دیدیا۔ سیکرٹری جنرل سارک نے متعلقہ امور پر رہنمائی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کریں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔