منی بجٹ کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف

منی بجٹ کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے، شہبازشریف
لاہور ( پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔ حکومتی اتحادی اگرعوام پر ظلم میں شامل ہوئے تو وہ بھی شریک جرم کہلائیں گے۔ انہوں نے کہا منی بجٹ کے ذریعے پاکستان کےہاتھ پاﺅں باندھنے کی تیاری ہورہی ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران حکومت نے 4 ارب 96 کروڑڈالرزکا غیرملکی قرض لیا، جب معیشت، دفاع اور حکومتی نظام قرض پرکھڑا ہوگا تو جیو اکنامکس کا فلسفہ محض لطیفہ بن جائے گا۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت میں پونے چھ روپے کا اضافہ انتہائی ظلم ہے۔ حکومت کے پاس ملکی مسائل کے حل اور معیشت کی بحالی کے لئے ٹیم ہی موجود نہیں۔ ڈالرزکے حصول کے لئے غیرملکی بینکوں پر انحصار کی حکومتی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔