ن لیگ کا ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

ن لیگ کا ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لیے درخواست تیار کر لی۔ مسلم لیگ ن نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، مجموعی سیاسی صورتحال خصوصا پنجاب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کے آئینی حکمنامے پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پرویز الہیٰ معاملے پر جتنی تاخیر کرلیں انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، وزیراعلی پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے نمبرز پورے نہیں اور اعتماد کا ووٹ نہ لے پانے سے پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پرویز الہی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ن لیگ کے وکلاء نے سپریم کورٹ میں دائر کرنے کے لیے درخواست تیار کرلی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔