عمران خان کا دورہ سری لنکا، دونوں ممالک نے سیاحت،سرمایہ کاری تعلیم ٹیکنالوجی کےشعبوں میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے، وزیر اعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوتاپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت آج ہوگی، احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری ریفرنس پر سماعت کریں گے، جیل حکام کی جانب سے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت کی جانب سے شہباز شریف کو حاضری سے استثنی دیا گیا ہےلاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، جسٹس سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل احتساب اپیلٹ بنچ نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت کرے گا، درخواستگزار نصرت شہباز کے وکیل نے نیب کے جواب کی روشنی میں جواب الجواب اور تیاری کے لیے مہلت طلب کی ہےشہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت آج ہوگی، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، عدالت شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کر چُکی ہےلاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی، نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہےپشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف 6وکٹوں سے فتح، پشاور زلمی نے 194رنز کاہدف4وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا، کیڈمور 53اورامام الحق نے 48 رنزبنائے۔