”کیلبری کوئین کی تقریر کبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی“

”کیلبری کوئین کی تقریر کبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی“
اسلام آباد (پبلک نیوز) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کیلبری کوئین کی تقریر کبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی۔ جہاں جیتے وہاں گھس کر مارنے کی بڑھکیں جہاں ہارے وہاں دھاندلی کا رونا کیلبری کوئین کی منافقت ہے۔ لسانیت کی بنیاد پر تفریق ن لیگ کی گھٹیا سیاست کی بنیاد ہے۔ مریم نواز کے وزیر آباد جلسہ میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں جیتے وہاں گھس کر مارنے کی بڑھکیں جہاں ہارے وہاں دھاندلی کا رونا کیلبری کوئین کی منافقت ہے۔ مریم کے پاپا علاج کے نام پر فرار اور اشتہاری ہیں۔ کیلبری کوئین کی تقریر کبھی خوشی کبھی غم کا بہترین امتزاج تھی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ جیت کی بھڑکیں اور دھاندلی کا رونا ایک ساتھ جاری ہے۔ شریفوں کی بہادری کے کیا کہنے جنکا آدھا خاندان اشتہاری مفرور ہو۔ ‏‎جہاں شرمندہ ہونا ہوتا ہے وہاں یہ درباری سرخروئی کی ایکٹنگ شروع کر دیتے ہیں۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملکہِ جعلسازی اسی جرات کا مظاہرہ کریں اور اپنی 20 پولنگ اسٹیشنز والی درخواست پر کاربند رہیں۔ جعلسازیوں اور پروپیگنڈے کی ماہر مریم عوام کو گمراہ کرنے میں لگی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔