پولیس کے چھاپے کے دوران خاتون دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

پولیس کے چھاپے کے دوران خاتون دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
کراچی ( پبلک نیوز) پولیس کے چھاپے کے دوران خاتون دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئی۔ ايک بار پھر مبینہ طور پر اغوا اور لوٹ مار کی وارداتوں میں پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 16 اور 17 فروری کی درمیانی شب سادہ لباس اہلکار اور پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکار فیڈرل بی ایریا کے ایک مکان میں سیڑھی لگا کر داخل ہوئے۔ عزیز نامی شخص اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے اور 5 موبائل فون لوٹے اور پھر اس کے چچا فیصل کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں لوٹ مار بھی کی اور پھر تینوں کو کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔ عزیز نامی شخص کے بیٹے نے پہلے 15 کو اور یوسف پلازہ پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور اپنی والدہ کی تدفین کی تیاری میں لگ گیا۔ نامعلوم پولیس پارٹی کو اس بات کا علم ہو گیا تھا کہ حراست میں موجود عزیز نامی شخص کی اہلیہ انتقال کرگئی جس پر ایک لمبے سفر کے بعد انھیں سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے پاس چھوڑ دیا گیا۔ متاثرہ شہری نے آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈی جی رینجرز سندھ سمیت دیگر اداروں سے مدد اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔