کراچی : پی ایس ایل 8 کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 220 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اعظم خان نے 42 گیندوں پر 97 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، اُن کی اننگز میں 8 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ کولن منرو نے 38 اور آصف علی نے 42 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ راسی وین ڈیر ڈوسن 1، رحمان اللّٰہ گُرباز 8، کپتان شاداب خان 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد حسنین اور اوڈین اسمتھ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور ایمل خان کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 5، مارٹن گپٹل 0، ول سمید نے 17 رنز بنائے،محمد حفیظ 48، کپتان سرفرازاحمد 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افتخار احمد 39،محمد نواز نے ایک رنز بنایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فضل حق فاروقی ، ابرار احمد،شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔