70ء کی دہائی کی معروف اداکارہ کو آج پہچاننا مشکل، تصویر وائرل

70ء کی دہائی کی معروف اداکارہ کو آج پہچاننا مشکل، تصویر وائرل
کیپشن: The famous actress of the 70s is difficult to recognize today, the picture has gone viral

ویب ڈیسک: زمانہ کس قدر پامال کردیتا ہے انسان کو، ہماری کل کی تصویر آج پہچانی نہیں جاتی۔ ماضی کی سپر اسٹار راکھی کی سادگی سے بھرپور تصویر وائرل ہوگئی۔ پرکشش اداکارہ نے دنیا تیاگ دی۔

تفصیلات کے مطابق راکھی 70 کی دہائی کی ٹاپ اداکارہ رہی ہیں۔ انہوں نے امیتابھ بچن اور دھرمیندر سمیت تقریباً سبھی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا جبکہ اپنی زندگی کے دوسرے مرحلے میں انہوں نے کئی فلموں میں مرکزی ہیرو اور ہیروئن کی ماں کا کردار بھی نبھایا۔ وہ لیجنڈ نغمہ نگار گلزار کی اہلیہ ہیں۔ 

راکھی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان وائرل تصاویر میں انہیں پہچاننا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ ان کا لک اور طرز عمل واضح طور پر سینیما کی دنیا سے الگ ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تصویر میں راکھی کو گائے کو چارہ ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے بالوں کا لک بالکل مردوں جیسا لگ رہا ہے۔ انہوں نے براؤن رنگ کا کُرتا پہن رکھا ہے۔

چار سال قبل بھی ان کی ایک تصویر سامنے آئی تھی۔ اس تصویر میں بھی وہ پہچان میں نہیں آرہی تھیں۔ وہ اپنے شوہر گلزار کے ساتھ ہولی کھیلتی نظر آئی تھیں۔ ان کی وائرل تصاویر پر کچھ پرستار ان کی سادگی کی تعریف کر رہے ہیں۔ تاہم کچھ لوگ ان کی حالت کا ذمہ دار ان کے شوہر گلزار کو ٹھہرا رہے ہیں۔

یاد رہے گلزار نہیں چاہتے تھے کہ وہ شادی کے بعد فلموں میں کام کریں۔ گلزار کے منع کرنے کے باوجود انہوں نے اداکاری جاری رکھی جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان  تلخ کلامی ہو ئی۔ بالآخر وہ گلزار سے الگ ہو گئیں۔ 

 لیکن  گلزار سے علیحدگی کے اتنے سالوں بعد بھی انہوں نے طلاق نہیں لی ہے۔ گلزار گزشتہ کئی سالوں سے ہر تہوار راکھی کے ساتھ منا رہے ہیں۔ دونوں کی ایک بیٹی میگھنا گلزار ہے۔ میگھنا ایک معروف فلم ساز ہیں۔

Watch Live Public News