بھارتی شہریوں کو یوکرین کیخلاف جنگ میں اگلے محاذوں پر لڑائی کیلئے مجبور کیے جانے کا انکشاف

بھارتی شہریوں کو یوکرین کیخلاف جنگ میں اگلے محاذوں پر لڑائی کیلئے مجبور کیے جانے کا انکشاف
کیپشن: Disclosure of Indian citizens being forced to fight on the front lines in the war against Ukraine

ویب ڈیسک: روس میں رہائش پذیر بھارتی شہریوں کو یوکرین کیخلاف جنگ میں اگلے محاذوں پر لڑائی کیلئے مجبور کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی شہریوں کو یوکرین کے خلاف جنگ میں اگلے محازوں پر لڑائی کے لیے مجبور کیا گیا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہری روسی فوج میں معاونین کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ 

ہندوستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کچھ بھارتی شہری روسی فوج کے ساتھ "سپورٹ جاب" کر رہے ہیں۔ وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ ان ہندوستانی شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے ماسکو کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ 

ہندوستانی روزنامے ہندو کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کی یوکرین کے خلاف جنگ کے اگلے محاذ پر 18 ہندوستانی شہری مختلف سرحدی شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق کم از کم تین ہندوستانی شہریوں کو روسی فوجیوں کے شانہ بشانہ لڑنے پر مجبور کیا گیا۔ وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ہندوستانی شہریوں نے روس اور یوکرین کے مابین تنازعے میں جنگی کردارادا کیا ہے۔ لیکن وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے "معلوم ہے کہ چند ہندوستانی شہریوں نے روسی فوج میں معاون ملازمتیں اختیار کی ہیں۔"

Watch Live Public News