ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے

 ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے
کیپشن: Ahmed Khan Bhache
سورس: Web desk

ویب ڈیسک:پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ملک محمد احمد خان 224ووٹ لے کر سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ۔

سنی اتحاد کونسل کے سپیکر کے امیدوار احمد خان بھچر نے96ووٹ لئے، الیکشن میں کل 322ووٹ ڈالے گئے۔ سپیکر کے الیکشن کے دوران 2 ووٹ مسترد ہوئے ، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے سپیکر کے نتیجے کااعلان کیا۔

سپیکر سبطین خان نے نومنتخب سپیکر ملک احمد خان کو مبارکباد پیش کی اور مصافحہ کیا، حلف لینے کے بعد نو منتخب سپیکر ملک محمد احمد خان نے سپیکر کرسی کی صدارت سنبھال لی،نومنتخب سپیکر ملک محمد احمد خان ڈپٹی سپیکر کاانتخاب کروائیں گے۔

سپیکر کے انتخاب کے اعلان کے بعد ایوان “شیر شیر کے نعروں سے گونج اٹھا، مریم نواز نے سپیکر منتخب ہونے پر ملک احمد خان کو تھپکی دے کر شاباش دی، مریم نواز نے ایوان میں ہاتھ ہلایا تو ن لیگی اراکین نے شیر شیر کہہ کر جواب دیا، ملک محمد احمد خان کے سپیکر منتخب ہونے کے بعد ارکان اسمبلی کی مبارک باد۔

یاد رہے کہ سپیکر کی نشست پر مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل مدمقابل تھے، ملک احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں، سپیکر کے لئے ملک احمد خان اور ملک احمد خان بھچڑ میں مقابلہ ہوا، ڈپٹی سپیکر کی نشست پر ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل میں مقابلہ ہے۔ ڈپٹی سپیکر کے لئے ملک ظہیر اقبال چنڑاورمعین ریاض کے درمیان مقابلہ ہے۔

Watch Live Public News