کینیڈا کی  لبرل پارٹی نے 3 بھارتی نژاد امیدواروں کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کردیا

کینیڈا کی  لبرل پارٹی نے 3 بھارتی نژاد امیدواروں کو وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کردیا

(ویب ڈیسک )   کینیڈا کی لبرل پارٹی کی جانب سے  3 ہندوستانی نژاد امیدواروں روبی ڈھلہ ، چندرا آریہ اور ویرش بنسال کو کینیڈا کی وزات عظمیٰ کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا۔

قومی سطح پر دو امیدوار روبی ڈھلا اور چندرا آریہ کو دوڑ سے باہر کردیا گیا، جب کہ ویریش بنسل کو اوشاوا کے لیے اونٹاریو لبرل امیدوار کے طور پر معطل کردیا گیا۔

بھارتی اور کینیڈا کی ایس ایم ایز کی رپورٹ کے مطابق لبرل پارٹی کی قیادت نے  بھارتی نژاد امیدواروں پر سکھ مخالف جذبات، ہم جنس پرستی اور بھارت کی غیر ملکی مداخلت کی حمایت کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

جنوری 2025 میں جسٹن ٹروڈو کے اس اعلان کے بعد کہ وہ مستعفی ہو جائیں گے، لبرل پارٹی نے قیادت کا مقابلہ شروع کیا، جس کا فاتح اگلے وفاقی انتخابات تک خود بخود کینیڈا کا اگلا وزیر اعظم بن جائے گا۔

سابق رکن پارلیمنٹ نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’میں اپنی مہم کو غیر ملکی مداخلت کے بے بنیاد الزامات سے متاثر ہونے کی اجازت نہیں دوں گا کیونکہ  میرے  ہندوستانی ورثے اور ایک تارکین وطن کی بیٹی ہوں‘‘۔

لبرل پارٹی آف کینیڈا نیشنل ڈائریکٹر اعظم اسماعیل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ 10 خلاف ورزیوں کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، جن میں " کینیڈا الیکشن ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزیوں، بعض دیگر انتخابی مالیاتی معاملات اور غلط مالیاتی رپورٹنگ" شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کینیڈا کی لبرل پارٹی میں پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو کے   کینیڈا کے شہری ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں ہندوستانی ملوث ہونے کے دعووں پر کشیدہ ہیں۔ 

Watch Live Public News