لاہور ( پبلک نیوز) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022۔ چیئر آف ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی اسماویہ اقبال نے پندرہ رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ بسمہ معروف کی دو سال بعد قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی۔ بسمہ معروف ورلڈکپ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ ندا ڈار کو عالمی مقابلے کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ناہیدہ خان اور غلام فاطمہ کی بھی پندرہ رکنی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ کائنات امتیاز اور سعدیہ اقبال انجریز کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکیں۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں بسمہ معروف (کپتان) ندا ڈار (نائب کپتان)، ایمن انور اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں انعم امین، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ اور جویریہ خان شامل ہیں۔ منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، سدرہ امین اور سدرہ نواز(وکٹ کیپر) بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں . ارم جاوید، طوبہٰ حسن اور وکٹ کیپر نجیہ علوی ٹریولنگ ریزرو کی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گی۔ عائشہ جلیل (ٹیم منیجر)، ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، ارشد خان (اسسٹنٹ کوچ)، کامران حسین (اسسٹنٹ کوچ) اور صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ) ٹیم منیجمنٹ کا حصہ ہیں۔ زبیر احمد (ویڈیو اینالسٹ)، احسن افتخار ناگی (میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹنٹ مینیجر) اور رفعت گل (فزیو تھراپسٹ) بھی اسپورٹ اسٹاف کا حصہ ہیں۔