دہشت گردی کا خطرہ، شیخ رشید کا اپوزیشن کو احتجاج کی تاریخ بدلنے کا مشورہ

دہشت گردی کا خطرہ، شیخ رشید کا اپوزیشن کو احتجاج کی تاریخ بدلنے کا مشورہ
روولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے 23 مارچ کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اپوزیشن کو احتجاج کی تاریخ بدلنے کا مشورہ دے دیا۔ شیخ رشید نے کہا 23مارچ کے بجائے 27 مارچ کو آجائیں۔ میں ڈرا نہیں رہا کوئی کرائے کا ایجنٹ مستی کر دے گا۔ 23 مارچ کو آدھا اسلام آباد کسی اور کے کنٹرول میں ہوگا۔ جیمر لگے ہوں گے۔ اپوزیشن کا میڈیا پر شو بھی نہیں چلے گا تو کیا فائدہ، پھر بھی 23 مارچ کو آنا ہے تو شوق پورا کر لیں کہا ہمارا کام اپوزیشن کو سمجھانا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کالعدم ٹی ٹی پی سے اب کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔ بھارت نہیں چاہتا طالبان اورپاکستان کے تعلقات بہترہوں۔ بھارت نہیں چاہتا پاکستان اورایران کے درمیان تعلقات بہترہوں، نئی دہلی کو افغانستان میں بہت بڑی شکست ہوئی۔ 11 جنوری سے نئی بی این اے تنظیم بن گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے حملے میں تین دہشت گردوں کو سزا ہوچکی ہے۔ را نے پاکستان کے کریمنل کو پیسے دے کرانگیج کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔