لاہور: (ویب ڈیسک ) یوٹیوب کے کنگ مسٹر بیسٹ (MrBeast) چینی مارکیٹ پر اپنی نگاہیں جما رہے ہیں۔ میگا اسٹار اب چین میں اپنی شناخت بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
یوٹیوب اسٹار مسٹر بیسٹ جن کا اصل نام جمی ڈونلڈسن ہے،انہوں نے چینی ویڈیو شیئرنگ سائٹ بلی بیلی پر اپنی پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔
مسٹر بیسٹ نے اپنی پہلی ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ "میری ویڈیوز دیکھنے کے لئے آپ کا شکریہ، آخر کار بلی بیلی پر آکر بہت خوشی ہوئی،" بلی بیلی پر مسٹر بیسٹ کی پہلی پوسٹ 4 ملین سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہے اور اسے آج تک 351,000 لائیکس ملے ہیں۔
مسٹر بیسٹ کی ویڈیو کو چینی پلیٹ فارم بلی بیلی پر بہت سے لوگوں نے گرم جوشی سے ویلکم کیا ہے۔ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ "یہاں ایک سوال پوچھنے میں سب کی مدد کر رہا ہوں ، آپ چین کب آئیں گے؟" ۔