اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گینددوبارہ چوری

اولمپئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اور گینددوبارہ چوری
بہاولپور(پبلک نیوز)‌عالمی سطح پر مشہور اولمپٔئن سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نصب ہاکی اور گیند کی حفاظت نہ کی جا سکی، ہاکی کے لیجنڈری کھلاڑی کی ہاکی اور گیند کو دوبارہ چوری کر لیا گیا . واضح رہے کہ سمیع اللہ کے مجسمے کے ساتھ نصب ہاکی اور گیند کو کچھ روز قبل بھی چوری کیا گیا تھا جس کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرکے ہاکی اور گیند کو دوبارہ نصب کیا گیا تھا ، انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مجسمے کے گرد باڑ لگا کر اسے مزید محفوظ بنانے کی کوشش بھی کئی گئی تھی تاہم یہ کوششیں دوبارہ ناکام ثابت ہوئی ہیں ، چور ایک بار بھی اولمپئن کی ہاکی اور گیند لے اڑے ہیں. سوشل میڈیا صارفین نے قومی ہیرو کی بے حرمتی پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے. واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں لگے ہوئے اولیمپک چیمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور گیند چوری ہونے اور نازیبا حرکات کرنے کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا.تھانہ کینٹ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور اردگرد سے معلومات لیکر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ پولیس نے 48 گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔