جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ شہر یار منور کو جانتی نہیں سو اس کو قتل کروں گی، اگر اذان سمیع مجھ سے پوچھ لیں تو ان کے ساتھ ڈیٹ پر چلوں گی، دوسری آپشن جو موجود نہیں اور علی رحمان میرے بہترین دوست لہذا شادی ان سے کرنا چاہوں گی۔
ویب ڈیسک: پاکستان میں صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر کو دولھا مل گیا؟ گزشتہ ایک دن سے ہانیہ عامر کی ایک پوسٹ نے سب کو گھما کر رکھ دیا ہے۔ جس پر یہ سوال سامنے آ رہا ہے۔ سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن انسٹاگرام پر سامنے آنے والی ایک سٹوری میں اداکارہ نے لکھا کہ میں علی رحمٰن سے شادی کرنا چاہوں گی۔ اس ایک جملہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا صارفین نے آراء کا طوفان بپا کر رکھا ہے۔ اس پوسٹ کے بعد قریباً سبھی پکے ہوئے بیٹھے ہیں کہ ہانیہ کو علی رحمٰن پسند آ گئے جس کی وجہ سے انھوں نے اپنی پسند کا اظہار کیا ہے۔ مگر سب لوگ اس جملہ کا دوسرا حصہ بھول رہے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کیونکہ علی رحمان میرے بہترین دوست ہیں۔ اس کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ ہانیہ عامر کا ایک انٹرویو ہوا جس میں ان سے میزبان نے کچھ سوالات کیے۔ ان سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ہانیہ نے کافی کچھ بتایا۔ ان جوابات پر مبنی انٹرویو کا ایک انتہائی چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ہانیہ سے پوچھا گیا کہ علی رحمٰن، شہر یار منور اور اذان سمیع سمیت تین آپشن ہیں، ان تینوں میں سے کس کو قتل کریں گی، کس کے ساتھ ڈیٹ پر جائیں گی اور کس کے ساتھ شادی رچانا چاہیں گی؟