سندھ حکومت کا کراچی، حیدرآباد میں کل عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا کراچی، حیدرآباد میں کل عام تعطیل کا اعلان
کراچی : شدید بارشوں کے باعث سندھ حکومت نے حیدرآباد اورکراچی میں عام تعطیل کااعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید بارشوں کے باعث سندھ حکومت نے کل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکریٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس حوالے سے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ٹویٹ میں کہا ہے کہ کل کراچی اور حیدرآباد میں عام تعطیل ہو گی ، کراچی اور حیدرآباد میں صبح پانی بجے سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سرکاری دفاتر اور کارپوریشنز بند رہیں گی صرف بلدیاتی امور کا متعلقہ محکمہ ڈیؤٹیوں پر ہوگا ، حادثات سے بچنے کے لئے عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ، سندھ حکومت پانی کی نکاسی کے لئے کام کررہی ہے ، نجی شعبے سے درخواست ہے کل اپنے دفاتر اور فیکریاں بند رکھے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔