بدنام زمانہ دہشت گرد ڈاکٹر شہروز سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک

dr shehroz killed in ctd encounter
کیپشن: dr shehroz killed in ctd encounter
سورس: google

ویب ڈیسک :کراچی میں سی ٹی ڈی نے نادرن بائی پاس پر  مقابلے کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے بدنام زمانہ دہشت گرد عمرفاروق عرف ڈاکٹرشہروزکو جہنم واصل کردیا، ہلاک دہشت گرد عباس ٹاون اور کراچی پولیس آفس پر حملے میں ملوث تھا۔
رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے موچکو کے علاقے میں انفارمیش بیسڈ آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان کے ہائی پروفائل دہشت گرد عمر فاروق عرف ڈاکٹرشہروز کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کردیا۔

ہلاک دہشتگرد کراچی پولیس آفس حملے، عباس ٹاؤن بم دھماکے سمیت دہشت گردی کی دیگر وارداتوں کا ماسٹرمائنڈ تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ملزم دہشت گردی قتل اقدام قتل سمیت دیگرمقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

دہشتگرد عمر فاروق مقدمات سے بری ہو کرافغانستان چلا گیاتھا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں ہلاک دہشت گرد کے حوالے سے اطلاع دی گئی تھی کہ عمر فاروق کو کراچی میں دہشت گرد کارروائیوں کو شروع کرنے کیلئے خصوصی ٹاسک دے کر بھیجا گیا ہے، جو کراچی میں اپنا نیٹ ورک بحال کررہا ہے۔ہلاک دہشت گرد  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے کراچی پولیس آفس حملہ کیس میں اشتہاری بھی تھا۔

Watch Live Public News