جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی گھر پر پراسرارموت، لاش برآمد

جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی گھر پر پراسرارموت، لاش برآمد
کیپشن: جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی گھر پر پراسرارموت، لاش برآمد

ویب ڈیسک: لاہور میں جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی گھر پر پراسرار موت واقع ہوئی ہے۔ جس کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر شہباز کی لاش گھر سے برآمد کرلی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کے زیر تربیت پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹر شہبازکمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ مالک مکان کی اطلاع پر ایس پی ماڈل ٹاون پولیس سمیت موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔ ڈاکٹر شہباز کی بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News