اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 37 ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 97 نئے کیس رپورٹ،مزید 38 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی،فعال کیسز 32 ہزار 936 ریکارڈ ،2 ہزار 84 کی حالت تشویشناکنیشنل کمانڈ واینڈآپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 38مریض جان کی بازی ہار گئے ٗ مزید 1ہزار 097افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ٗ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 32ہزار 936 ہو گئی جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ96ہزار 821مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔پاکستان میں9لاکھ51ہزار 865کورونا کے مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں ٗ ملک بھر میں کورونا سے تاحال22ہزار 108موات ہو چکی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 46124ٹیسٹ کئے گئے۔