لاہور (ویب ڈیسک) شہر کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی کے بارے میں کل سے مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں۔ مگر اب اس حوالے سے ایک بڑی پیش رفت آ گئی ہے۔ جوہر ٹاؤن دھماکہ میں استعمال کی جانے والی گاڑی کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ تصویر اس وقت لی گئی جب گاڑی لاہور میں بابو صابو ناکہ پر چیکنگ کی جا رہی تھی۔ یہ تصویر سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حاصل کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی کار کی پولیس نے شناخت کر دی ہے۔ سامنے آیا ہے کہ یہ ایک چوری شدہ کار تھی جو 2010 میں چھین لی گئی تھی۔ گاڑی چوری سے متعلق ایف آئی آر گوجرانوالہ کے ایک پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی۔پولیس نے کے مطابق دھماکہ میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والی کار موٹروے کے راستے لاہور میں داخل ہوئی۔ شہر میں داخل ہونے کے وقت جب گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس وقت کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا تھا۔ دھماکہ خیز مواد گاڑی رکھنے سے قبل کہاں رکھا گیا تھا، اس بارے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔