قبل ازیں زلمی کی جانب سے ٹاس جیت کر سلطانز کو بلے بازی کی دعوت دی گئی۔ زلمی میدان میں فیلڈنگ کے لیے اترے۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا. یہ پی ایس ایل کی تاریخ کا فائنل میں سب سے بڑا ہدف تھا. ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور شان مسعود اوپنرز کے طور پر کریز پہ آئے۔ سلطانز کو پہلا نقصان 68 رنز پر شان مسعود کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ انھوں نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ دوسرا نقصان محمد رضوان کی وکٹ تھی۔ کپتان نے 30 رنز بنائے۔ اس کے بعد ریلی روسوو اور شعیب مقصود نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو بڑا ہدف کرنے میں کردار ادا کیا۔ شعیب نے 26 گیندیں کھیلتے ہوئے ففٹی بنائی۔ ان کے ساتھ روسوو نے بھی 20 گیندیں کھیل کر تیز ترین نصف سنچری اپنے نام کی۔ 20 اوور پورے ہونے پر مقصود کے 65 جبکہ خوش دل کے 15 رنز تھے۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے محمد عمران اور ثمین گل کے حصوں میں 2،2 وکٹیں آئیں۔Scenes #PSL6final #MSvPZ pic.twitter.com/L60HkX7Gkp
— Saj Sadiq (@Saj_PakPassion) June 24, 2021
پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں۔ میچ سے قبل ان کا کہنا تھا کہ عمید آصف سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں لہذا ان کی جگہ ثمین گل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جیت کے لیے پُر امید ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔دوسری جانب ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کے پاس ہے۔ جن کا کہنا تھا کہ نہ صرف منیجمنٹ بلکہ پوری ٹیم کے ہمراہ اچھا ماحول بنانے کے لیے کوشش کریں گے۔ ٹرافی حاصل کرنے کی پوری کوشش ہے۔The #HBLPSL6 will crown a champion tonight. As we wait for the final game to commence, let us take a look at this year's #HBLPSL journey.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) June 24, 2021
Full video: https://t.co/Wd3jmrNo9Q #MatchDikhao l #MSvPZ pic.twitter.com/J1anqpmHaj