پی ایس ایل  9: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل  9: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 9 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ  کا اعلان کردیا گیا۔

شاداب خان کو   پی ایس ایل 9 کی ٹیم کاکپتان مقرر کیا گیا  ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 9 کی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

پی ایس ایل 9 ٹیم میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب ، بابر اعظم ،عثمان خان،افتخار احمد شامل ہیں ، عماد وسیم، عرفان خان نیازی، کرس جورڈن، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، نسیم شاہ اور محمد رضوان پی ایس ایل 9 کی ٹیم کا حصہ ہیں ۔

پی ایس ایل 9 کی ٹیم میں ملتان سلطانز کے پانچ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے تین، پشاور زلمی کے دو جبکہ کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔ بدترین کارکردگی کے باعث لاہور قلندرز کا ایک بھی کھلاڑی شامل نہیں۔

اس ٹیم کا انتخاب ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ کی سربراہی میں ہوا، پینل میں کمنٹیٹر ڈینی موریسن، مارک بوچر، عروج ممتاز اور طارق سعید شامل تھے۔