بارشیں دوبارہ کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

بارشیں دوبارہ کب ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ ملک بھر میں یکم جولائی سے بارشیں ہوں گی۔ دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا آغاز یکم جولائی سے ممکن ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 جون سے مون سون ہوائیں تھرپارکر سے داخل ہونگی جبکہ کراچی میں یکم جولائی کی شام سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگا۔بتایا کہ پہلا اسپیل 3 تا 4 روز پر محیط ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی تا اگست مون سون کی معمول سے زائد بارشیں ممکن ہیں جبکہ رواں سال مون سون کے دوران معمول سے 30 فیصد تک زائد بارشوں کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ شہر میں گذشتہ روز سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی اور جس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم شہر سے نکل گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔