ویب ڈیسک: فیصل آباد میں 9 مئی واقعات کے4مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظورہوگئیں۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےاپوزیشن لیڈرعمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کیں۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کی درخواست ضمانت پرجج شاہد ضمیر رانجھا نے سماعت کی۔
عدالت پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد بنائے گئے ہیں۔عمر ایوب کے وکیل بابر اعوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس کیس کا از خود نوٹس لے کر سارے مقدمے خارج کیے جائیں۔
کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پولیس حکام کی سرزنش کی اور انچارج انوسٹیگیشن عبد الجبار کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔
عدالت نے 4 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، شبلی فراز، زین قریشی ، زرتاج گل اور فواد چوہدری کی ضمانتیں منظور کر لیں۔