کراچی : تیسری بین الاقوامی آئی پی او کانگریس میں پاکستانی پولیس کی شرکت 

کراچی : تیسری بین الاقوامی آئی پی او کانگریس میں پاکستانی پولیس کی شرکت 

 ویب ڈیسک: آئی پی او پاکستان کے وفد نے البانیہ میں تیسری بین الاقوامی آئی پی او کانگریس میں شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے 200 سے زائد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور ارکان شرکت کی۔ پولیس تنظیموں کے درمیان بین الاقوامی تعاون اور اشتراک کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

تیسری بین الاقوامی آئی پی او کانگریس البانیہ کے شہر تیرانہ میں منعقد ہوئی۔ وفد نے صدر آئی پی او پاکستان، ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کی قیادت میں کانگریس میں شرکت کی۔ 

انہوں نے کانفرنس میں دہشت گردی اور اس کی مالی معاونت کے خلاف اقدامات پر خیالات کا اظہار کیا۔ 

صدر آئی پی او پاکستان سیکشن ڈاکٹر مقصود احمد کا ترقی پذیر ممالک میں جدید پولیسنگ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزیدد کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں تربیت اور ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ کانگریس کا مقصد عالمی شراکت داری کو فروغ اور5  خیالات کا تبادلہ کرنا تھا۔

Watch Live Public News