ایس آئی ایف سی، معدنی ذخائر اور پاکستان کا روشن مستقبل

ایس آئی ایف سی، معدنی ذخائر اور پاکستان کا روشن مستقبل

ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی بدولت پاکستان کے معدنی ذخائر کو بروئےکار لاکرملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

ریکوڈک منصوبے پر کئی غیرملکی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہرکی ہےجبکہ سعودی عرب اور پاکستان کےمابین باہمی شراکت داری کےمنصوبوں پردستخط بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

معدنیات کےشعبےمیں علیحدہ ڈویژن کا قیام عمل میں لایا گیا ہےتاکہ معاشی ترقی میں مزید تیزی لائی جا سکے۔

مقامی نوجوانوں کی ڈویلپمنٹ کے لیےبیرک گولڈ اورہنرفاؤنڈیشن کےمابین شراکت داری اس بات کی عکاسی کرتی ہےکہ بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے۔

کان کنی کےشعبے سےمتعلق کان کنی فنڈ کی تشکیل دےدی گئی ہےجس کے تحت پاکستان اورکویت کی شراکت داری سےایک بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ معدنی ذخائر کی دریافت کے لئےجی آئی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ پنک سالٹ کے لئے 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔

مائنز اینڈ منرلز کمپنی کے قیام سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملے گی۔بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے جو انتہائی مفید ثابت ہو رہا ہے۔

حکومتی اور عسکری اداروں کی مخلص کاوشوں سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Watch Live Public News