کورونا سے مزید 30افراد زندگی کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 30افراد زندگی کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان بھر میں موذی کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 3301کیسز مثبت آئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک روز میں ایسے مریض جنہیں کورونا کی علامات تھیں ان کے 38282 ٹیسٹ کئے گئے ٗ جبکہ مزید 3301کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ٗ جس کے بعد اب پاکستان بھر میں آج تک ہونے والے کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 98لاکھ 95ہزار 515ہو گئی ہے۔ کورونا جیسی مہلک وبا سے اب تک پاکستان میں 13ہزار 965افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ٗ اس وقت 2564افراد کی زندگی خطرے میں ہے ٗ پاکستان میں آج تک 6لاکھ 37ہزار 042افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 5لاکھ 86ہزار 228فراد کورونا سے صحت مند ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News