وفاقی حکومت کا پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ
کیپشن: وفاقی حکومت کا پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق وفاقی حکومت نوٹیفیکیشن کے ذریعے تحریک انصاف پر پابندی کا اعلان کرے گی،نوٹیفیکیشن کے اجراء کے 15 روز میں حکومت پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوائے گی،سپریم کورٹ آف پاکستان کا ریفرنس سے متعلق فیصلہ حتمی تصور ہو گا۔

حکومت پاکستان تحریکِ انصاف پر پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2002 کے سیکشن 15 کے تحت پابندی لگائے گی،سپریم کورٹ کے حکومتی نوٹیفیکیشن کی توثیق کی صورت میں تحریک انصاف فوری طور پر تحلیل ہو جائے گی۔

Watch Live Public News