انڈونیشیا میں ہزاروں افرادکاپارلیمنٹ پردھاوا،اہم خبرآگئی

انڈونیشیا میں ہزاروں افرادکاپارلیمنٹ پردھاوا،اہم خبرآگئی
کیپشن: انڈونیشیا میں ہزاروں افرادکاپارلیمنٹ پردھاوا،اہم خبرآگئی

ویب ڈیسک:انڈونیشیا میں انتخابی قانون میں تبدیلی کے خلاف ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق انڈونیشیا میں قانون میں تبدیلی کیخلاف ملک کے کئی بڑے شہروں میں احتجاجی مطاہرے کیے گئے، جس کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی ہیں، یہ جھڑپیں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا سمیت دوسرے بڑے شہروں پڈانگ، بنڈونگ اور یوگیاکارتا میں ہوئیں۔

ہزاروں افراد حکومت کی جانب سے آئینی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، پارلیمنٹ کے باہر افراتفری میں کچھ مظاہرین نے مرکزی گیٹ توڑنے کی کوشش کی۔

Watch Live Public News