عمران خان کب رہاہوں گے؟علی محمد خان نے بتادیا

عمران خان کب رہاہوں گے؟علی محمد خان نے بتادیا
کیپشن: عمران خان کب رہاہوں گے؟علی محمد خان نے بتادیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کل بھاری دل سے جلسہ ملتوی کیا، جلسہ ختم نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نہیں چاہتے تھے کوئی انتشار ہو، ختم نبوت کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے۔کل پورے پنجاب سے لوگوں نے اسلام آباد پہنچنا تھا، کارکنان بچوں سے زیادہ عزیز ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کل ریاست کو ایک اور موقع دیا کہ ہوش کے ناخن لیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ضیاع کیا گیا، یہ سال قوم کا ضائع ہوا،سیاسی لیڈر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، لیڈر قوم کی امید ہوتا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کل بھاری دل سے جلسہ ملتوی کیا، جلسہ ختم نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نہیں چاہتے تھے کوئی انتشار ہو، ختم نبوت کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان  نے کہا کہ میں نے اور صاحبزادہ حامد رضا نے قومی اسمبلی کے فلور پر ختم نبوت کے معاملے کو اٹھایا تھا،حکومت نے آخری وقت میں گھبرا کر ہمارا این او سی منسوخ کیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لیڈر کے طور پر کل فیصلہ کیا، کور کمیٹی میں یہ بات ڈسکس ہوئی،کل پورے پنجاب سے لوگوں نے اسلام آباد پہنچنا تھا، کارکنان بچوں سے زیادہ عزیز ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کل ریاست کو ایک اور موقع دیا کہ ہوش کے ناخن لیں۔

علی محمد خان  نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے کا این او سی جاری کر دیا گیا ہےاور  ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی دینے کا کہا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ 8 ستمبر کے جلسے میں کوئی بھی رکاوٹ ڈالے گا وہ خود ذمہ دار ہو گا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا 1 سال میں قرآن پاک کو تفصیل کے ساتھ پڑھا ہے،میں نے کبھی اپنے وکلاء سے نہیں پوچھا میں کب نکلوں گا؟ایمان والا بندہ اللہ پاک سے توقع رکھا ہے، عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا جلد اچھے دل آئیں گے، انتشار سے کل ہم نے ملک کو بچایا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا 9 مئی کی فوٹیجز لائیں سب سامنے آ جائے گا،ہم 9 مئی کو پرامن احتجاج کرنا چاہتے تھے انتشار کس نے پیدا کیا،بے نظیر بھٹو کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ہی قوم کا لیڈر ہے جس کو اندر رکھا گیا،جلد اسلام آباد میں بڑا جلسہ ہو گا پوری قوم تیاری رکھے۔

Watch Live Public News