شیخوپورہ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اچانک اپنا ہیلی کاپٹر شیخوپورہ ٗ گوجرانوالہ روڈ کے قریب اتار لیا اور سڑک کی تعمیر کا جائزہ لینے کے دوران سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کی غیر موجودگی پر شدید اظہار ناراضی کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اس خبر کی اطلاع اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ کے ذریعے دی۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنی ایک ٹویٹ میں پوسٹ کیا کہ 7.5ارب کی لاگت سے یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا۔https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1374618411347681281فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ ’’وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اچانک اپنا ہیلی کاپٹر شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ کے قریب اتار لیا۔ وزیراعلیٰ نے سڑک کی تعمیر اور کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ 5.7ارب کی لاگت سے منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوگا۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کی غیرموجودگی پر وزیراعلی کا اظہار ناراضگی‘‘۔