پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 24 مارچ2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 24 مارچ2021
وفاقی حکومت کا11 اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کہتے ہیں لاہور سمیت پنجاب کے چند اضلاع میں کورونا پھیلاؤ تشویشناک ہے، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کہتے ہیں پنجاب کے 9اضلاع میں سرکاری وپرائیوٹ تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات ودیگر اضلاع شامل۔سکولزمزید بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے، تادیبی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو لانگ مارچ ہوگا، ڈبل شفٹ میں50فیصدحاضری کے ساتھ کلاسز میں تدریس جاری رہے گی، طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے، مائیکرولاک ڈاون کاآپشن استعمال کیا جائے، آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کا اعلامیہ جاری۔پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی، 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 301 نئے کیس رپورٹ، مزید 30 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد13ہزار965تک جا پہنچی، فعال کیس 36 ہزار 849 ہوگئے، 5 لاکھ 86 ہزار 228 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کی بارہ اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، نیب کو گرفتاری سے روک دیا گیا، مریم نواز کہتی ہیں سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، بلاول سے میرا اچھا تعلق ہے، کچھ کامن گولز کےلیے پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا، نیب کو موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے۔مریم نواز نے خود ضمانت لےلی اور لوگوں کو نیب دفتر بلارہی ہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں اصلی سیاستدان عوام کی ڈھال ہوتا ہے، عوام کو ڈھال نہیں بناتا، نیب آفس کے باہر رینجرتعیناتی کی منظوری دےدی ہے، مولانا فضل الرحمن کی سیاست خلا میں لٹک رہی ہے، ن لیگ اپنی طاقت عمران خان کو نہیں، پیپلزپارٹی کو دکھانا چاہ رہی ہے

Watch Live Public News