وزیر اعلی نے گوجرانوالہ کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا

وزیر اعلی نے گوجرانوالہ کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے گکھڑ سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا اور پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے لیے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔ 3 ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کا اعلان کیا۔ 3 ارب 30 کروڑ کی لاگت سے چلڈرن ہسپتال کے قیام کا اعلان کیا۔1 ارب 20 کروڑ کی لاگت سے دھونکل موڑ تا سوہدرہ بائی پاس اور 10۔8 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے1 ارب 56 کروڑ روپے کی لاگت سے عالم چوک میں فلائی اوور کی تعمیر کا اعلان کی۔ 16 کروڑ کی لاگت سے گورنمنٹ گرلز کالج سٹیلائٹ ٹاؤن میں بی ایس بلاک کی تعمیر کا اعلان کیا۔ 83 کروڑ 70 لاکھ کی لاگت سے ایمن آباد تا لاہور سیالکوٹ موٹر وے سے متصل لنک روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا۔ 11 کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے آرٹس کونسل کے لیے آڈیٹوریم کی تکمیل کا اعلان کیا۔

گوجرانوالہ میں 13 کروڑ 50 لاکھ روپے سے خصوصی بچوں کے لیے گورنمنٹ شاداب انسٹیٹیوٹ میں بلڈنگ کی تعمیر ہوگی۔11 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے کامونکی اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی تعمیر ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔