اب بٹ کوائن سے کار خریدیں

اب بٹ کوائن سے کار خریدیں

ویب ڈیسک: ٹیسلا کے مالک ایلان مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی سے اب بٹ کوائن کے ذریعہ کاریں خریدی جا سکتی ہیں۔ انھوں نے اپنی کمپنی کی کاریں خریدنے والے کسٹمرز کو یہ سہولت اس لیے دی ہے تا کہ وہ عام پیسے نہ اٹھائے پھریں بلکہ بٹ کوائن کے ذریعہ کار کی قیمت ادا کریں اور کار کے مالک بن جائیں۔

سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر انھوں نے ایک ٹویٹ جاری کی جس میں انھوں نے یہ اعلان کیا کہ اب ٹیسلا کی کاریں بٹ کوائن کے ذریعہ ادائیگی کرتے ہوئے خریدی جا سکتی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ٹیسلہ اپنے اندرونی اور بیرونی سوفٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے بٹ کوائن کو بطور ادائیگی وصول کرتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ بٹ کوائن کو عام رقم کی شکل میں تبدیل نہیں کیا جاتا بلکہ بٹ کوائن اپنی اصل حالت میں برقرار رہتا ہے۔ یعنی اگر آئندہ وقت میں بٹ کوائن کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے تو کمپنی اس کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

اپنی ایک اور ٹویٹ میں ٹیسلا کے مالک نے واضح کیا کہ یہ آفر ابھی صرف ان لوگوں کے لیے ہے جو امریکہ میں رہتے ہیں۔ امریکہ سے باہر موجود کسٹمرز کو یہ سہولت رواں برس بعد میں دی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔