رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم 83 ریلیز ہو چکی ہے جس میں بھارتی لیجنڈ کرکٹر
کپل دیو کی وجہ سے 1983 کرکٹ ورلڈکپ کی کامیابی اور اس میں ٹیم کی جدوجہد فلمائی گئی ہے۔ تاہم پاکستانی
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس فلم میں
عمران خان کا کردار ادا کرنے والے اداکار کے انتخاب کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جار ہا ہے.
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اصل میں
عمران خان اس فلمی اداکارر سے زیادہ ہینڈسم ہیں. اس حوالے سے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے پاکستان تحریکِ انصاف کی
حکومت سے بھارتی فلم’83‘ کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں
عمران خان، پاکستان تحریکِ انصاف اور نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ بہت غلط ہے!!‘انہوں نے کہا کہ اس کردار کے لیے غلط چہرے کا انتخاب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ منظر میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان
کپل دیو اور کپتان
عمران خان کے درمیان دوستانہ بات چیت کو دکھایا گیا ہے۔ ایک صارف نے ٹویٹر پر لکھا کہ "بھارت کی 83 فلم میں
عمران خان کا روپ بہت شرمناک ہے۔ یہ ایک غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔" ایک اور صارف نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ناراض ہیں اور انہوں نے کاسٹنگ کے انتخاب کو وزیر اعظم کے خلاف حقیقی جرم قرار دیا۔