اپوزیشن کا تحریک انصاف کے مزید منحرف اراکین سامنے لانے کا فیصلہ

اپوزیشن کا تحریک انصاف کے مزید منحرف اراکین سامنے لانے کا فیصلہ
اپوزیشن نے تحریک انصاف کے مزید منحرف اراکین سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے کیے ہیں۔ دونوں جماعتوں کا اتفاق ہوا کہ مزید منحرف اراکین کو سامنے لایا جائے۔ اس سے قبل سندھ ہاوس سے 12 منحرف اراکین لائے گئے تھے۔ دوسری جانب حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیار کرلی جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں وزیراعظم سے قانونی ٹیم نے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے، تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ میں دباؤ میں آجاؤں گا، 27مارچ کو عوام بتادیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔