گوادر:عوام کی جانب سےدہشت گرد حملے کی شدید مذمت

کیپشن: گوادر:عوام کی جانب سےدہشت گرد حملے کی شدید مذمت

پبلک نیوز: گوادر کے لوگوں کی طرف سے 20 مارچ کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے بلڈنگ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم گوادر میں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور پاک فوج کے آپریشن کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج نے دہشتگردی کے منصوبے کو بروقت ناکام بنایا۔ ہم اپنی فوج کے شکر گزار ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گوادر میں کسی قسم کی دہشت گردی نہیں ہونی چاہئے، گوادر میں دہشتگردی نہیں ہونی چاہئے اور امن کسی صورت خراب نہیں ہونا چاہیے۔

عوام کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو گوادر میں جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، بلکہ پورے پاکستان میں فساد نہیں ہونا چاہئے، گوادر واقعہ کا ہمیں رنج وغم اور صدمہ ہوا ہے، ایسے واقعے نہیں ہونا چائیے۔

عوامی حلقوں کے مطابق جنگ فساد اچھی چیز نہیں ہے، ایسے چیزوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہے، دہشت گردوں کو چائیے کہ وہ ایسے کام نہ کریں اس ان کو خود نقصان ہوا ہے۔

Watch Live Public News