مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی افسر سمیت 4 فوجی ہلاک

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی افسر سمیت 4 فوجی ہلاک
کیپشن: مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی افسر سمیت 4 فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں مجاہدین کے حملے می اسرائیلی فوجی افسر سمیت 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ ہلاک چاروں اسرائیلی فوجی کار  میں سوار تھے۔ اسرائیل نے بھی ایک فوجی کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب حماس نے الشفا کمپلیکس کا گھیراؤ کرنے والے مزید اسرائیلی ٹینک تباہ کرکے متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھی حماس نے  الشفا کمپلیکس کا گھیراؤ کرنے والے اسرائیلی ٹینک پر راکٹ حملے کرکے انہیں تباہ کیا تھا۔

قبل ازیں حماس کی قید میں موجود ایک اسرائیلی دوا نہ ملنے اور غذا کی کمی کے باعث  مرگیا، حماس نے مغوی کی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

واضح رہے فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 74 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Watch Live Public News