کرونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی، گزشتہ 24 گھںٹوں میں 57 مریض دم توڑ گئے، 2 ہزار 693 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ چار نو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 917 ہوگئی، 4 ہزار 763 نئے کیس رپورٹ، این سی او سی آج سے ملک بھر میں سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی فلسطین امن سفارتی مشن کامیابی سے مکمل کر کے وطن پہنچ گئے، اسلام آباد ایئر پورٹ پر سیکڑوں شہریوں نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا، وزیر خارجہ کی سفارتی کامیابی کو سراہا پھول نچھاور کیے، وزیرخارجہ نے کہا مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطی میں امن نہیں ہو سکتا،، ہمارا پہلا مقصد خون ریزی روکنا تھا اس میں کامیاب رہے۔۔ کامیابی کا سہرا عمران خان کو جاتا ہے۔نواین آراوپالیسی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،کسی کوحکومت گرانےکاشوق ہےتوپورا کرلے،جہانگیرترین چینی اسکینڈل میں مجرم قرارپائےتوکارروائی ہوگی،وزیراعظم کا کورکمیٹی اجلاس میں اظہارخیال،بجٹ میں عام آدمی کوریلیف دینےکی ہدایت۔پنجاب حکومت کسی کوانتقام کانشانہ نہیں بنارہی ہے،کسی تحقیقاتی ادارےپراثرانداز نہیں ہوں گے،عثمان بزدارکی وزیراعظم کوجہانگیرترین سےملاقات کےاحوال پر بریفنگ،عثمان بزدارکی ارکان کےجائزمسائل حل کرنےکی یقین دہانی۔وزیرخزانہ شوکت ترین کابجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہ لگانےکااعلان،معیشت کی بحالی کیلئےشارٹ اورلانگ ٹرم پلان تیارکرلیے،مہنگائی کا خاتمہ ولین ترجیح ہے،آئی ایم ایف نےاس بارسخت رویہ اپنایا، بیرون ملک پاکستانی عمران خان کی وجہ سے ملک میں پیسہ بھیج رہےہیں۔