اسلام آباد میں ' ڈیجیٹل اسکولز ' بنیں گے

اسلام آباد میں ' ڈیجیٹل اسکولز ' بنیں گے

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے " ڈیجیٹل پاکستان" کے وژن کی تکمیل کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی ہدایات پر اسلام آباد کے تمام اسکولز کو ' ڈیجیٹل اسکولز ' میں بدلنے گوگل اور ٹیک ویلی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ پہلے مرحلے میں ٹیک ویلی اسلام آباد کے 200 اسکولز میں کلاوڈ بیسڈ انفراسٹرکچر پر مبنی گوگل ورک سپیس کو اسکولوں میں تعینات کرے گی۔ گوگل اسکولوں کو فاصلاتی تعلیم کے لئے ٹولز, کروم بکس مہیا کی جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں تمام اساتذہ کو ان ٹولز کے استعمال اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے ورچوئل ٹریننگ دی جائے گی۔ وفاقی وزارت تعلیم کے اس اقدام کا مقصد اساتذہ اور طلبہ کی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنانا ہے۔ اس فلیگ شپ پراجیکٹ سے وزیر اعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کی تکمیل کی گئی ہے۔

سیکرٹری تعلیم فرح حامد خان جبکہ گوگل اور ٹیک ویلی کی طرف سے سی ای او عمر فاروق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔