پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،24مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،24مئی2021
چودھری نثار رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف نہ اٹھاسکے، کہتے ہیں آج حلف اٹھانے کا دن متعین تھا، کہا گیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے بغیر حلف نہیں لیا جاسکتا، یہ باالکل غلط ہے، آئین کے تحت چیئرمین پینل کے ذریعے اسمبلی کا حلف اٹھایا جاسکتا ہے، آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیں گے، عین ممکن ہے ہائیکورٹ جائیں، عمران خان کو مشورہ ہے کہ ٹھنڈا کرکے کھائیں، ملک کو تقسیم کی بجائے مفاہمت کی ضرورت ہے۔حکومت کارواں سال ایس اوپیز کےتحت امتحانات لینےکافیصلہ،کسی طالب علم کوبغیرامتحان پروموٹ نہیں کیاجائےگا،تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت ہوں گے۔شفقت محمودکی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے، موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی جس کا فیصلہ صوبے کریں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے کاروبار شام 6 بجے بند ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس میٹنگ میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ، 8 بجے کے بعد شہریوں کےغیرضروری طورپر باہر نکلنے پر پابندی عائد کردی، وزیراعلی نے آئی جی کو فیصلے پر ہرصورت عملدرآمد کا حکم دے دیا، پارکس کی لائیٹیں مغرب کے بعد بند کردی جائیں گئیں، حکم نامہ جاری، عملدرآمد کل سے ہوگا۔کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں کمی، گزشتہ 24 گھںٹوں میں 57 مریض دم توڑ گئے، 2 ہزار 693 نئے کیس رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ چار نو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 62 ہزار 917 ہوگئی، 4 ہزار 763 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔‏وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹراسلام آباد کا دورہ، ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیرخزانہ شوکت ترین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم کا استقبال کیا، ملکی سکیورٹی صورتحال پربریفنگ بھی دی۔عمران خان جھوٹ سے معاشی تباہی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں، بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں مرغیوں، انڈوں، بھینسوں اور کٹوں کی مارکیٹنگ سے ملکی معیشت بہتر نہیں ہوسکتی، ملک میں جب تک عمران خان جیسے تجربے ہوتے رہیں گے، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، وزیراعظم نے عوام سے آج تک جتنے وعدے اور دعوے کئے، کسی ایک کو بھی پورا نہ کرسکے۔الیکشن کمیشن میں سینیٹر یوسف رضا گیلانی کےخلاف نااہلی کی درخواستوں پر سماعت، پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی فہیم خان اور جمیل احمد نے الیکشن کمیشن سے التواء مانگ لیا، الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف قریشی نے ریمارکس دیئےکہ آپ چاہیں گیلانی صاحب کے پورے دور کا التواء لے لیں، کیس کی مزید سماعت6 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔وزیراعلیٰ کےپی محمود خان کابھیس بدل کر ڈی سی آفس پشاور کا اچانک دورہ، لائسنس برانچ کلرک کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، دو اہلکاروں کو معطل کرکے معاملات کی مکمل انکوائری کےلیے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں تمام اداروں اور محکموں میں غفلت وبد عنوانی برداشت نہیں کی جائے گی، خود عوام میں جاکر جائزہ لیتا رہوں گا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔