فون کرنیوالے کا نام جلد سامنے لائوں گا: شاہ محمود قریشی

فون کرنیوالے کا نام جلد سامنے لائوں گا: شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فون کرنے والے کا نام جلد عوام کے سامنے لائیں گے۔ یہ جاننے کیلئے تھوڑا انتظار کریں کہ فون کس کا آیا تھا۔ ایک نجی ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا بڑا حصہ یہ تسلیم کر رہا ہے کہ ہمیں آصف زرداری نے ٹریپ کر لیا ہے۔ ہماری جماعت کا بیڑہ غرق ہو چکا ہے۔ ہمیں جلد حکومت کو چھوڑ دینا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت تقسیم ہو چکی جبکہ ہمارے لانگ مارچ کی وجہ سے پنجاب حکومت کے ہاتھ پائوں پھول چکے ہیں۔ یہ لوگ غلطی پر غلطیاں کر رہے ہیں۔ ان سے معیشت کو سنبھالنے کیلئے فیصلے تک نہیں ہو پا رہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں اور رہنمائوں کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے چادر اور چار دیواری کو پامال کیا۔ دیواروں کو پھلانگ کر گھروں میں داخل ہوئے۔ ہماری خواتین سے بدتمیزی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ جتنا ممکن ہو سکے وہ گرفتاریوں سے بچیں اور لانگ مارچ میں پہنچیں۔ ہمیں حق اور سچ کی آواز کو بلند کرنا ہے۔ ہم آگے بڑھیں گے لیکن قانون کو کسی صورت ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ تحریک انصاف ایک قومی موومنٹ ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ یہ ہمارا پرامن مارچ ہے۔ تاہم ہمیں روکا گیا تو ہم مزاحمت کریں گے۔ یہ لوگ پرانے ہتکھنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ اس حکومت نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا۔ سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران آنے والی فون کال کس کی تھی، یہ جاننے کیلئے تھوڑا انتظار کریں۔ جلد اس کا نام بتائوں گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔