یاد رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے۔ پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظر کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہئیں.Ref. My earlier statement where I unequivocally condemned 9th May incidents, I have decided to take a break from politics, therefore, I have resigned from party position and parting ways from Imran Khan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 24, 2023
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان سے راہیں جدا کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہمیں نے سیاست سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں پارٹی عہدے سے استعفی ٰ دے دیا ہے۔میں عمران خان سے راہیں جدا کر رہا ہوں.