سابق وزیراعظم جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

سابق وزیراعظم جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل
کیپشن: سابق وزیراعظم جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل

ویب ڈیسک:عدالت نے سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا گیا۔کیس کی سماعت ڈیوٹی جج احتشام عالم  نے کی۔ 

ایف آئی اے نے تنویر الیاس کے مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

وکیل سردار تنویر الیاس  نے کہاکہ انہوں نے تین دن میں کیا کیا اب کیوں ریمانڈ چاہیے۔پولیس نے گھر پر ریڈ کیا خواتین موجود تھیں،مارگلہ تھانے والوں نے خلاف قانون تنویر الیاس کو ایف آئی اے کے حوالے کیا۔

 ایف آئی اے پراسکیوٹر  نے کہا کہ ہمیں معلوم کرنا ہے کہ یہ کیوں ڈپلومیٹک پاسپورٹ استعمال کرتے رہے۔

ڈیوٹی جج احتشام عالم  نے ریمارکس دیئے کہ جب عہدہ ختم ہو گیا تو پاسپورٹ بھی ختم ہو گیا۔

تنویر الیاس کے وکیل نے عدالت سے میڈیکل چیک اپ کروانے کی استدعا  کرتے ہوئے کہا کہ تنویر الیاس شوگر کے مریض ہیں۔

عدالت نے تنویر الیاس کے میڈیکل چیک اپ کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

بعد ازاں عدالت نے سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Watch Live Public News